اے آئی پی AIP پروگرام کے تحت دوسرے کوارٹر کے 8.46 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جلد جاری کیے جائیں تاکہ ضم اضلاع میں AIP کے تحت ترقیاتی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کا وفاقی وزیر کو خط

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے وفاقی وزیر خزانہ کو اے آئی پی فنڈز جاری کرنے کیلئے خط لکھا ہے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اے آئی پی AIP پروگرام کے تحت دوسرے کوارٹر کے 8.46 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جلد جاری کیے جائیں تاکہ ضم اضلاع میں AIP کے تحت ترقیاتی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے رواں سال کیلئے AIP کے تحت ضم اضلاع کو 42.315 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں جن میں اب تک صرف 15 فیصد فنڈز پہلے کوارٹر کے جاری کیے گئے ہیں جبکہ دوسرا کوارٹر اب ختم ہونے والا ہے اسلئے پالیسی کے مطابق 20 فیصد فنڈز جاری کیے جائیں۔ مزمل اسلم نے وفاقی وزیر خزانہ کو لکھا ہے کہ پالیسی میں پی ایس ڈی پی مختض ترقیاتی بجٹ کے فنڈز کا اختیار پلاننگ ڈیویلپمنٹ ڈویژن کو دیا گیا ہے اور پالیسی کے مطابق 15 فیصد پہلے کوارٹر، 20 فیصد دوسرے کوارٹر، 25 فیصد تیسرے اور 40 فیصد چوتھے کوارٹر میں ریلیز کیے جائیں گے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ اب جبکہ پہلے کوارٹر کے 15 فیصد ریلیز کیے گئے ہیں دوسرا کوارٹر ختم ہونے والا ہے اسلئے فنڈز ریلیز کیے جائیں۔

مزید پڑھیں