صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد شعیب کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) تنویر خان، اسسٹنٹ کمشنر امین اللہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمشید عالم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شہاب ااحمد خان اور DSP اصغر علی شاہ سمیت تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد شعیب نے محرم الحرام کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران پانی، بجلی، صفائی، سیکیورٹی، میڈیکل کیمپس اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے بروقت انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کو ترجیحی بنیادوں پر محرم الحرام کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں اور سٹاف کیلئے سپیشل ڈیوٹی روسٹر تیار کر کے انتظامیہ سے شیئر کیا جائے۔