محکمہ سوشل ویلفئیر کے زیر انتظام مسافروں، مزدوروں اور دیگر حقدار لوگوں کے لیے پجگی روڈ پناہ گاہ میں سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ بدستور جاری

ضلع پشاور میں محکمہ سوشل ویلفئیر کے زیر انتظام مسافروں، مزدوروں اور دیگر حقدار لوگوں کے لیے پجگی روڈ پناہ گاہ میں سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ پجگی روڈ پناہ گاہ میں بدھ کے روز 144 لوگوں کو سہولیات مہیا کی گئیں جن میں چھ خصوصی افراد اور ایک فیملی بھی شامل ہے پجگی روڈ پناہ گاہ میں روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 200 کے قریب لوگوں کو کھانے پینے، صبح کا ناشتہ، رات کے قیام اور دیگر سہولیات بلا تعطل دی جارہی ہیں ڈسڑکٹ پشاور سوشل ویلفیئر آفیسر نور محمد محسود کے مطابق محکمہ سماجی بہبود کی پجگی روڈ پناہ گاہ دسمبر 2018 میں قائم ہوئی اور اس وقت سے آج تک اس پناہ گاہ پشاور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع سے ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد لوگ مستفید ہوئے ہیں پجگی روڈ پناہ گاہ میں مسافروں، مزدوروں کے علاوہ صوبے کے دوردراز اور دوسرے اضلاع سے لوگ پشاور میں ضروری کام یا مریضوں کے ساتھ پشاور آتے ہے اس کے علاوہ زیادہ تر طالب علم امتحانی ٹیسٹ اور انٹرویو کیلیے آتے ہیں تو انکو ہوٹل میں قیام کرنا مشکل ہوتاہے پناہ گاہ میں ایسے لوگوں کیلیے مفت کھانے پینے کے علاوہ رات کا قیام بھی دیا جاتا ہ صبح کا ناشتے کے ساتھ ساتھ مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی مہیا کررہے ہیں پناہ گاہ میں 134بیڈز کی سہولت موجود ہے روزانہ اوسطاً 180 لوگوں کو سروسز مہیا کررہے ہیں تاہم بعض اوقات تعداد 200 سے بھی اوپر چلی جاتی ہے گرمی کے موسم کولر فین اور سردیوں میں گرم پانی کی سہولت موجود ہوتی ہے پناہ گاہ میں قیام کیلیے قومی شناختی کارڈ کا ہونا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں