وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے یو این ایڈز کی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان کی سر براہی میں وفد کی ملاقات

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان سے یو این ایڈز کی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان یوکی ٹاکی موٹو کی سر براہی میں وفد کی ملاقات، وفد کے دیگر اراکین میں یونیسف کے نمائندے بھی شامل تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، خیبر پختونخوا میں موذی مرض ایڈز کی روک تھام کے لیے جاری مختلف پروگراموں بارے گفتگو،  خیبر پختونخوا حکومت صوبے سے ایڈز جیسی موذی بیماری کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے، صوبائی حکومت ایڈز ، پولیو اور دیگر بیماریوں کی روک تھام کے لئے یو این کے متعلقہ ذیلی اداروں اور دیگر شراکت داروں کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، ایڈز کے موثر سدباب کے لئے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، ملاقات میں محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں