سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سوات ریاض خان مہمند نے جیل کے ملاقات روم کا دورہ

سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سوات ریاض خان مہمند نے جیل کے ملاقات روم کا دورہ کیا سپرنٹنڈنٹ جیل ملاقات روم میں دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے ملاقاتیوں سےملے انکو قیدیوں سے ملاقات میں درپیش مسائل سے اپنے آپکو آگاہ اور ملاقات روم میں فرائض انجام دینے والے عملے کے رویے کے بارے میں دریافت کیا ملاقاتیوں میں بزرگ ،خواتین اور بچے شامل تھے اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے ملاقات روم میں ملاقاتیوں کو یقین دہانی کرائی کہ تمام ملاقاتیوں کو ملاقات روم میں سہولیات مہیا ہوگی تمام ملاقاتیوں کو اپنے پیاروں سے ملاقات کا وقت دیا جاتاہے انہوں نے ملاقاتیوں کو تسلی دی کہ جیل میں تمام قیدیوں کو حکومت کی طرف سے دی جانے والی سہولیات بلاتفریق مہیا کی جارہی ہے جبکہ قیدیوں کی بنیادی انسانی حقوق کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے اس کے علاوہ قیدیوں کیلیے وقتا فوقتا مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتاہے دینی اور دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ جیل کے اندر قیدیوں کو مختلف قسم کے ہنر بھی سکھائے جاتے ہے انہوں نے کہا کہ جیل میں تمام سرگرمیوں اور حالات سے اپنے آپکو باخبر رکھتا ہوں قیدیوں کو معیاری کھانے کی فراہمی کے ساتھ جیل کی صفائی ستھرائی پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے جہاں پر بھی قیدیوں کو کوئی مسئلہ ہو یا سہولیات کی کمی ہو اسے موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کرتا ہوں انہوں نے ملاقات روم کے عملے کو ہدایت جاری کہ قیدیوں سے ملاقات کیلیے آنے والے تمام ملاقاتیوں سے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں اور ملاقاتیوں کی طرف سے عملے کے خلاف کوئی شکایت موصول نہ ہوں۔

مزید پڑھیں