وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے محنت ایک نجی ہال میں منعقدہ تین روزہ پاکستان فرنیچر ایکسپو کا افتتاح کیا۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے محنت ملک مہر الٰہی نے پشاور کے ایک نجی ہال میں منعقدہ تین روزہ پاکستان فرنیچر ایکسپو کا باضابطہ افتتاح سینیچر کو کر دیا. بحیثیت چیف گیسٹ معاون خصوصی  نے ایکسپو میں لگائے گئے پاکستانی و بین الاقوامی مختلف فرنیچر سٹالز کا جائزہ لیا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ افتتاحی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے محنت ملک مہر الٰہی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں فرنیچر کاروبار سے ایک بڑی سرمایہ کاری وابستہ ہے. یہاں کے کاریگر لکڑی سے بنائے فرنیچر میں اپنی مثال آپ ہیں. انہوں نے کہا کہ پشاور میں فرنیچر ایکسپو کا انعقاد بہترین اقدام ہے ایسی نمائشیں کاروباری حضرات کو قریب لانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں. پاکستان میں زیادہ تر فرنیچر بنانے کے لیے لکڑی امپورٹ کی جاتی ہے لیکن اس سے بہترین ڈیزائن والے فرنیچر بنانے کے بعد ایکسپورٹ بھی کئے جا سکتے ہیں جو زر مبادلہ کا بہترین ذریعہ بن سکتا ہے۔ تین روزہ پاکستان فرنیچر ایکسپو کے شرکاء سے اپنی خطاب میں معاون خصوصی برائے محنت ملک مہر الٰہی نے کہا کہ صوبائی حکومت ایسی فرنیچر نمائشیں منعقد میں تمام تر معاونت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ یہاں فرنیچر سے جڑے کاروبار کو وسعت مل سکے اور مقامی افراد کو بہترین فرنیچر سامان مہیا کی جاسکے۔

مزید پڑھیں