خیبر پختونخوا کے نگران وزیر کیساتھ جرمن ترقیاتی ادارے جی آئی زی کے پروگرام کمپوننٹ منیجرسے ملاقات

خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم محمد عدنان جلیل کیساتھ منگل کے روز جرمن ترقیاتی ادارے جی آئی زی کے پروگرام کمپوننٹ منیجر طاہر خان نے ملاقات کی اور انکے ساتھ صوبے میں فنی تعلیم میں جرمن حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں فراہم کی جانے والی تیکنیکی معاونت اورنظامت اعلی صنعت وحرفت میں بہتر اصلاحات کیلئے مزید متوقع تعاون کی کئی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا ،واضح رہے کہ جرمن ترقیاتی ادارہ ٹیوٹا کے تحت صوبے میں فنی تعلیم کے فروغ کیلئے ووکیشنل اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کی نصابی سرگرمیوں میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بہتری کیلئے اپنا تیکنیکی تعاون فراہم کررہا ہے جبکہ فنی تعلیم کے تدریسی عملے کی استعداد کار بڑھانے کیلئے سنٹر فار ایکسلنس کا قیام بھی لا چکاہے، جرمن ترقیاتی ادارے نے نظامت اعلی صنعت وحرفت میں محکمہ کی جانب سےخدمات کی فراہمی ون ونڈو آپریشن کے تحت ایک ہی جگہ پر دستیابی یقینی بنانے کیلئےاپرینٹسشپ ایمپلمنٹیشن سنٹر کے مجوزہ قیام میں بھی اپنا تیکنیکی تعاون بڑھانے کی یقین دھانی کرائی ہے جبکہ ملاقات میں اس حوالے سے بتایا گیا کہ مزکورہ سنٹر کا قیام آئندہ چند مہینوں میں متوقع ہے جس میں جرمن ادارہ اپنی جانب سے اپنا تعاون فراہم کرے گا،اس موقع پر نگران وزیر کا کہنا تھا کہ مذکورہ سنٹر کا قیام محکمہ صنعت کی خدمات سے متعلق امور کو ایک ہی جگہ پر دستیابی کو ممکن بنا سکے گااور اس سلسلے میں جی آئی زی کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا،انھوں نے کہا کہ جرمن ادارہ فنی تعلیم میں تیکنیکی لحاظ سے نمایاں تعاون فراہم کررہا ہے جبکہ نظامت اعلی صنعت وحرفت میں ادارے کی یہ معاونت بھی صنعتی شعبے کی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے،

مزید پڑھیں