ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسرز سماجی بہبود اور عوامی فلاحی کاموں میں تیزی لائیں۔

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی معاون خصوصی برائے زکوٰۃ، عشر، سماجی بہبود، خصوصی تعلیم وتر قی خواتین سلمیٰ بیگم نے بدھ کے روز ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ویلفیئر برائے ضم اضلاع کا دورہ کیا اس موقع پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر ضیاء الحق اور محکمہ کے دیگر افسران بھی معاون خصوصی کے ہمراہ تھے معاون خصوصی نے ڈائریکٹوریٹ کے مختلف سیکشنز کا تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پر موجود عملے سے ڈیوٹی اور ذمہ داری کے بارے میں دریافت کیا، اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ برائے ضم اضلاع کی کارکردگی اور قبائلی علاقوں میں سوشل ویلفیئر کی سرگرمیوں کے بارے میں معاون خصوصی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی بریفنگ میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی ضم قبائلی اضلاع میں جاری اور نئے اے ڈی پی اور اے آئی پی سکیموں پر بھی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 7 ضم اضلاع اور 6 سب ڈویژن میں رحمت العالمین سکالرشپ کی مد میں 50ہزار روپے فی طالب علم، 994 سپیشل سٹوڈنٹس میں 49.7ملین روپے میں تقسیم کرنے سمیت معذور افراد میں آلات اور مستحق خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم بھی کئے ہے اس کے علاوہ اجلاس میں ضلع خیبر اور اورکزئی میں نشے کے عادی افراد کے علاج معالجے کے لئے بحالی مراکز کے قیام، 7 ضم اضلاع اور 2 سابقہ ایف آرز میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کے قیام، خیبر اور جنوبی وزیرستان کے پناہ گاہ میں لوگوں کو سہولیات کی فراہمی، ضم اضلاع میں خواتین کے لئے 25 سہولت مراکز کے قیام اور 5 قبائلی اضلاع میں خصوصی بچوں کیلیے سکول کے قیام سمیت دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، نگران معاون خصوصی کو ضم اضلاع میں جلد شروع کئے چانے والے منصوبوں اور سکیموں کے بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پائپ لائن منصوبوں میں کوہاٹ سب ڈویژن درہ آدم خیل میں سماعت اور گویائی سے محروم بچوں کیلیے ادارے کا قیام، 5 ضم اضلاع کرم، باجوڑ، جنوبی وزیرستان، مہمند اور شمالی وزیرستان میں نشے کے عادی افراد کے علاج کیلیے بحالی مراکز کا قیام اور ضلع باجوڑ اور کرم میں دارالامان کی قیام شامل ہے اس موقع پر نگران معاون خصوصی سلمیٰ بیگم نے ضم اضلاع کے سوشل ویلفیئر آفیسرز کو ہدایات جاری کیں کہ قبائلی اضلاع میں خصوصی افراد کا سروے کیا جائیں اور معذوروں کیلیے ٹرائی سائیکل اور وہیل چیئرز سمیت د یگر آلات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع میں لوگوں کی احساس محرومی کے خاتمے کیلئے تمام ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسرز سماجی بہبود اور عوامی فلاحی کاموں میں تیزی لائیں۔

مزید پڑھیں