وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کا حمایتی دورہ، دہشتگردوں کے خلاف قوم متحد

نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ریونیو پیر ہارون شاہ جمعہ کے روز پشاور میں حالیہ دہشتگر واقعات میں زخمی ہونے والے پولیس و ایف سی جوانوں کی عیادت کے لیے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور کمبائنڈ ملٹری ہسپتال گئے جہاں معاون خصوصی زیر علاج جوانوں سے ملے اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی. اس موقع پر معاون خصوصی برائے ریونیو پیر ہارون شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے. پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرکے عوام اور سرحدات کا تحفظ کر رہے ہیں جو ہمارے سرمایہ افتخار ہے. انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہدا کے خاندانوں کو کھبی تنہا نہیں چھوڑے گی. معاون خصوصی نے زیر علاج جوانوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور اس پر اطمینان کا اظہار بھی کیا.

مزید پڑھیں