باجوڑ سانحہ، معاون خصوصی پیر ہارون شاہ کا زخمیوں کی عیادت کے لیے ہسپتال کا دورہ۔

نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ریونیو پیر ہارون شاہ نے پیر کے روز سانحہ باجوڑ کے زخمی افراد کی عیادت کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا خصوصی دورہ کیا وہاں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی اور ان کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا. معاون خصوصی نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کی بہترین علاج معالجے کی فراہمی کے لیے ہدایات بھی جاری کیں. زخمی افراد سے دوران مصافحہ معاون خصوصی برائے ریونیو پیر ہارون شاہ نے کہا کہ سانحہ باجوڑ بربریت کی انتہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے. انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے سانحے کا سخت نوٹس لیا ہے تاکہ شرپسند عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے. انہوں نے کہا کہ سانحہ باجوڑ پر پوری قوم افسردہ ہے. عوام اور حکومت مل کر شرپسند عناصر سے نمٹیں گے تاکہ کسی کو بھی امن سبوتاژ کرنے کا موقع نہ ملے. زخمی افراد کو تسلی دیتے ہوئے معاون خصوصی پیر ہارون شاہ نے کہا کہ حکومت شہداء اور زخمی افراد کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہے. کسی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے.

مزید پڑھیں