ضلع سوات میں سکول طالبات کو آفات اور ایمرجنسی صورتحال کے دوران اور بعد میں پیدا ہونے والی صورتحال سے بہتر طریقے سے نمبرد آزما ہونے کے لئے تربیتی پروگرام کامیابی سے اختتام پزیر ہوگیا۔تربیتی پروگرام کے تحت ضلع سوات میں چھ سکولوں کے طالبات اور سٹاف کو تربیت دی گئی۔تربیتی سیشن میں ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، ضلعی سوشل ویلفیئر آفس، ہلالِ احمر اور ضلعی محکمہ تعلیم کے تربیت یافتہ اہلکار شریک ہوئے اور طالبات کو ایمرجنسی صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر تربیت فراہم کی۔تربیتی پروگرام کا انعقاد فارن اور کامن ویلتھ آفس کے تعاون سے چلنے والے سب نیشنل گورننس پروگرام نے ضلعی انتظامیہ سوات کے اشتراک سے کیا تھا۔تربیتی پروگرام کا مقصد سکول طالبات اور سٹاف کو ان ضروری امور میں آگاہی فراہم کرنا تھا جن کو اپنا کر ایمرجنسی صورتحال سے بہتر طریقے سے نمٹا جاسکتا ہے اور جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف سوات ابرار وزیر نے تربیتی پروگرام کو سراہا اور کہنا تھا کہ سیشن کو مختلف محکموں اور اداروں نے ملکر کامیاب بنایا اور طالبات اور سٹاف نے اس میں بھرپور شرکت کی.