رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں سات عوامی شکایات کی شنوائی, لوئر دیر اور بٹگرام ڈی پی او کو احکامات جاری

رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں سات شہریوں کی شکایت کی شنوائی ہوئی. چیف کمشنر رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن محمد سلیم خان, کمشنر جج محمد عاصم امام اور کمشنر ذاکر حسین آفریدی نے شہریوں کی شکایات سنیں۔ لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے شہری یاسر خان نے کمیشن کو درخواست دی تھی کہ جھوٹی گواہی دینے سے انکار پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا جو کہ میڈیکل رپورٹ سے بھی صاف ظاہر ہے. لیکن ایف آئی آر درج کرنے کے لیے اس کی درخواست پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا. ایک اور افغان شہری حنیف اللہ نے بھی تشدد کرنے کے خلاف کمیشن کو درخواست دی۔کمیشن نے ڈی پی او لوئر دیر کو احکامات جاری کر دیئے کہ تیس دنوں کے اندر دونوں درخواست گزاروں کو بلا کر سنا جائے اور فیصلے سے کمیشن کو آگاہ کیا جائے۔ اسی طرح بٹگرام سے تعلق رکھنے والے ضعیف العمر شہری محمد جان نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ انکے بچوں نے انہیں گھر سے نکال دیا ہے اور انکے نام ایک سو پانچ کنال زمین بھی فروخت کرنے کے درپے ہیں. ڈی پی او بٹگرام نے کمیشن کو لکھا تھا کہ علاقہ معززین سے انکوائری کرنے اور شہری کے بچوں سے پوچھنے کے بعد معلوم ہوا کہ شہری کا ذہنی توازن درست نہیں. بزرگ شہری نے کمیشن کو بتایا کہ انکے اوپر الزامات لگائے جا رہے ہیں. کمیشن نے شہری کو ہدایت دی کہ اپنے علاقے کے چند معززین کو پیش کرے تاکہ پولیس کی رپورٹ اور درخواست کنندہ کے بیانات میں تضادات کی حقیقت سامنے آسکے. ایک معزز سیاسی شہری نے کمیشن کے سامنے گوائی دی کہ درخواست گزار کے بچوں نے واقعی انہیں گھر سے بے دخل کر دیا ہے. کمیشن نے اپنے ڈسٹرکٹ منیٹرنگ افسر کو ہدایت جاری کی کہ علاقے کے ایک اور ذمہ دار شہری کا بیان بھی ریکارڈ کروا کر کمیشن کے سامنے پیش کر دیا جائے. مردان سے ایک شہری نور محمد نے جائیداد کی حد براری کے لئے کمیشن سے رجوع کیا تھا. کمیشن نے شہری کو سنا اور ہدایت دی کہ شہری کمیشن کو ایک نئی درخواست دے جس میں صاف صاف لکھا ہو کہ شہری کن کن خسروں میں حد براری چاہتا ہے اور انکے مالکانہ ثبوت بھی فراہم کرے. چترال سے اسد نامی شہری نے زمین کے فرد کے حصول کے لئے کمیشن کو درخواست دی تھی, کمیشن نے سیٹلمنٹ آفیسر کو اگلی سنوائی پر طلب کر لیا. بٹگرام سے سنوبر نامی شہری نے ایف آئی آر کے اندراج کیلئے کمیشن کو درخواست دی تھی کمیشن نے ڈی پی او کو احکامات جاری کر دیئے کہ شہری کو سنا جائے۔ کرم سے شاہ حسین نے زمین کے حد براری کے حوالے سے کمیشن کو درخواست دی تھ۔کمیشن نے شہری کو کمشنر کوہاٹ کو اپیل کرنے کا مشورہ دیا. اسی طرح لکی مروت معین الدین نے ایف آئی آر کے اندراج کیلئے کمیشن سے رجوع کیا تھا. شہری کو سننے کے بعد کمیشن نے فیصلہ سنایا کہ چونکہ یہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اسلیے کمیشن اس میں مداخلت نہیں کر سکتاکمیشن نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ خدمات تک بروقت رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے. ہر جمرات کے دن شہریوں کی شکایات سنیں جاتی ہیں. دور دراز کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو آنلائن ویڈیو کالز کے ذریعے سنتے ہیں تاکہ انکو مزید تکالیف سے بچایا جا سکے اور سرکاری اہلکاروں کو بروقت عوامی خدمات فراہم کرنے کے پابند بنا رہے ہیں.

مزید پڑھیں