اشیائے خوردونوش کی قیمتوں و معیار کی انسپکشن کیلئے پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت ضلع سوات میں اشیائے خوردونوش کے سرکاری قیمتوں کے تعین اور انتظامی و دیگر افسران کی بازاروں، ہوٹلز اور دیگر سہولیات کی انسپکشن بارے اجلاس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان، ٹی ایم او بابوزئی نثار خان، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محسن نثار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ، سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبد الرحیم، صدر ہوٹل ایسوسی ایشن ذاہد خان اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف ٹریڈ یونینز کیطرف سے مینگورہ اور گرد ونواح کے بازاروں اور ہوٹلز میں مختلف اداروں کیطرف سے کی جانی والی انسپکشنز پر اعتراضات اٹھائی گئیں اور درخواست کی گئی کہ تمام متعلقہ اداروں کو قانونی ضابطہ کار کے اندر انسپکشن کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کاکہنا تھا کہ انتظامیہ اور دیگر ادارے عوامی فلاح و بہبود اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق معیار کو برقرار رکھنے کیلئے بازاروں، ہوٹلز اور کارخانوں وغیرہ کی انسپکشن کرتے ہیں اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف ایکشن لیتے ہیں۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا مذید کہنا تھا کہ انتظامیہ، ٹریڈ یونینز کے اعتراضات دور کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر سوات کو تمام متعلقہ اداروں اور ٹریڈ یونینز پر مشتمل ایک کمیٹی بنانے کی ہدایت کی جو متعلقہ یونینز کیساتھ مل کر مشترکہ انسپکشن کیلئے لائحہ عمل مرتب کر یگا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر سوات کو متعلقہ اداروں کی وساطت سے بازاروں و ہوٹلز میں آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی تاکہ مستقبل میں متعلقہ اداروں کیطرف سے انسپکشن پر اعتراضات نہ ہو۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم نے ڈپٹی کمشنر سوات کو تمام ٹریڈ یونینز کو اشیاء خوردو نوش کے معیار و مقدار بارے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ برتنے کے بارے میں آگاہی مہم چلانے کے بھی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں