صوبہ میں آبپاشی کے نظام کی بہتری کیلئے حکومتی کوششیں تیز

خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے آبپاشی اور مواصلات و تعمیرات انجینئر احمد جان خان نے ہدایت کی ہے کہ صوبے میں آبپاشی کے نظام کو بہتری کی جانب لے جانے کیلئے محکمہ کے حکام اپنی کوششیں تیز کرے،انھوں نے کہا کی صوبے کی ترقی اور استحکام میں محکمہ آبپاشی کا کلیدی کردار ہے اسلئے محکمہ کے تمام زمہ داروں کو اپنی فرائض کا احساس ہونا چاہیے اور انھیں اپنی تکنیکی صلاحیتوں کو برائے کار لاتے ہوئے اس صوبے کی ترقی کیلئے اپنا فعال کردار ادا کرنا چائیے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے محکمہ ایریگیشن کے کمیٹی روم میں محکمہ کے تمام شعبوں کے اعلی افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں سیکریٹری ایریگیشن محمد طاہر اورکزئی کے علاوہ دیگر اعلی شعبہ جاتی افسران نے شرکت کی،اجلاس میں نگران وزیر کو آبپاشی سے متعلق صوبے میں جاری بڑے منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا جبکہ نہروں اور ابپاشی کے دیگر ذرایع کے نظام اورسیلابوں کے خطرات سے حفاظت کیلئے محکمہ کی کوششوں کے حوالے سے انھیں بریف کیا گیا، نگران وزیر کو چیف انجینئر نارتھ،چیف انجینئر ساوتھ،چیف انجینئر ضم اضلاع اور ڈائریکٹر سمال ڈیمز کے دفاتر کے شعبہ جاتی خدمات کےحوالےسے تفصیلات فراہم کی گئی،اسی طرح انھیں صوبہ بھر میں آبپاشی کے بڑے منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی گئیں، اس موقع پر نگران وزیر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں آبپاشی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے وہ ہر ممکن کوشش کریں گے،انھوں نے کہا کہ یہاں پر اللہ تعالی نے پانی کی شکل میں بے پناہ قدرتی وسائل عطا کئے ہیں،نہری نظام اور دیگر ذرائع سے ان وسائل کو آبپاشی اور زرعی اراضی کے کاشت کیلئے استعمال میں لایا جارہا ہے تاہم اس نظام کو مزید بہتر اور فائدہ مند بنانے کیلئے محکمہ کو اپنی کوششیں تیز کرنی چاہیئے،انھوں نے کہا کہ وہ محکمہ کے افسران کی بہترین کارکردگی پر حوصلہ افزائی کریں گے اور ان کو اپنے فرائض کی ادائیگی کیلے بلا کسی مداخلت بہتر ماحول فراہم کیا جائے گا تاکہ وں اپنی زمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دے سکیں،

مزید پڑھیں