نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی ہاؤسنگ و ٹرانسپورٹ ظفراللہ خان عمرزئی نے خیبر پختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ میگا سٹی نوشہرہ ہاؤسنگ سکیم کے پہلے مرحلے میں کام پر تیزی لاکر جلد از جلد مکمل کیا جائیں جبکہ سکیم کے اگلے مرحلے پر بھی کام شروع کیا جائیں یہ ہدایت نگران معاون خصوصی ظفراللہ خان عمرزئی نے میگا سٹی نوشہرہ کے پہلے مرحلے میں اب تک ہونے والے کام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیا اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر عنبر علی، ایڈیشنل سیکرٹری جاوید علی, ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی روشن محسود ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عمران وزیر، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ، ڈائریکٹر ٹیکنیکل اور اتھارٹی کے دیگر افسران نے شرکت کی نگران معاون خصوصی کو اجلاس میں مذکورہ میگا سٹی نوشہرہ ہاؤسنگ سکیم کے پہلے مرحلے میں اب تک ہونے کام، خصوصیات اور ماسٹر پلان کے بارے میں سیکرٹری نے تفصیلی بریفنگ دی بریفنگ میں بتایا گیا کہ نوشہرہ میگا سٹی خیبر پختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی کا جوائنٹ وینچر ہاؤسنگ سکیم ہے الیکشن کمیشن سے اجازت ملنے کے بعد اس جوائنٹ وینچر سکیم کے پہلے مرحلے پر کام کا جاری ہے اور سکیم کی تشہیر بھی ہوئی ہے سکیم کیلیے اب تک 3503 درخواستیں موصول ہوچکی ہے مذکورہ ہاؤسنگ سکیم ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی ہاؤسنگ سکیم ہے جس کے ہر سیکٹر میں پارکس اور پبلک پلیسز دئیے گئے ہیں سکیم کے پانچ اور سات مرلہ پلاٹس کی بہت ڈیمانڈ ہے اجلاس میں میگا سٹی کے پہلے مرحلے کے انفراسٹرکچر لاگت پر بھی تفصیل سے گفتگو ہوئی پروٹیکشن وال، سڑکیں ، ٹیلی کمیونیکشن ، گیس کی فراہمی اور دیگر سہولیات پر آنے والے لاگت کے بارے میں بھی نگران معاون خصوصی کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا جبکہ اجلاس میں میگا سٹی نوشہرہ سکیم کے ریونیو پربھی سیرحاصل بحث ہوئی اس موقع پر نگران معاون خصوصی ظفراللہ خان عمرزئی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ میگا سٹی نوشہرہ کے کام میں تیزی لائیں اور جلد از جلد پلاٹس الاٹ کئے جائیں جبکہ سکیم کے اگلے مرحلے کیلئے ابھی سے ہوم ورک شروع کریں۔