نوجوان نسل کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے۔ نگران وزیر

خیبر پختونخوا کے نگران وزیر کھیل امور نوجوانان و سائنس انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر نجیب اللہ نے کہا ہے کہ نگران صوبائی حکومت مینڈیٹ کے مطابق صوبے میں تمام منصوبوں اور ترقیاتی کاموں کی نگرانی کررہی ہے کھیل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سکیموں کی میں خود نگرانی کررہا ہوں عوام کے بہتر ین مفاد میں جاری منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر یا ناقص میٹریل استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارراوئی عمل میں لائی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع مردان میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میوزیم تعمیر کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری حبیب اللہ عارف، ڈی جی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سجاد حسین شاہ، مئیر مردان حمایت اللہ مایار، چیف پلاننگ آفیسر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی باسط خلیل، ٹی ایم او مردان اور دیگر نے شرکت کی نگران وزیر کھیل و امور نوجوانان ڈاکٹر نجیب اللہ نے مردان میں سائنس اینڈ انفارمیشن میوزیم بنانے کیلیے 100 کنال اراضی مختص کرنے کی دہائی کرائی جس پرمئیر مردان نے نگران صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور منصوبے کو ضلع مردان کیلیے مفید اور خوش آئند قراردیا نگران وزیر نے کہا کہ کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر اور سہولیات سے ہمارے نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع میسر ہونگے معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کو عام کرنا نہایت ضروری ہے نوجوان نسل کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے.

مزید پڑھیں