نگران وزیر کھیل اور سائنس و ٹیکنالوجی کا وزیر خزانہ سے ملاقات، خیبر پختونخوا میں نوجوانوں کے لئے مثبت سرگرمیوںپر بات چیت۔

خیبر پختونخوا کے نگران وزیر کھیل امور نوجوانان اور سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر نجیب اللہ نے نگران وزیر خزانہ رسول احمد بنگش سے انکے دفتر سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس حمیداللہ، ڈائریکٹر جنرل سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی سجاد حسین شاہ، ڈائریکٹر امور نوجوانان ارشد برکی، سی پی او عارف اللہ اور باسط خلیل بھی موجود تھے نگران وزیر کھیل نے وزیر خزانہ سے دیگر اہم امور سمیت محکمہ کھیل و سائنس ٹیکنالوجی کے بجٹ کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو کی ملاقات میں بندوبستی اور ضم قبائلی اضلاع میں نوجوانوں کیلیے مثبت سرگرمیوں کے انعقاد پر بھی سیر حاصل بات چیت کی گئی، نگران وزیر خزانہ رسول احمد بنگش نے وزیر کھیل ڈاکٹر نجیب اللہ کو صوبے بشمول ضم علاقوں کے نوجوانوں کے لئے مختلف سرگرمیاں منعقدکرنے کیلیے فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی نگران وزیر کھیل نے کہا کہ موجودہ دور سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے دنیا نے اس اہم شعبہ میں بہت ترقی کی ہے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کا معاشی استحکام میں اہم کردارہیں ہم چاہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں وینچر کیپٹل فنڈ کو لائیں۔

مزید پڑھیں