نگران وزیر جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر کا سماجی بہبود کے دفتر کا دورہ، خواتین کرائسس سنٹر کا افتتاح۔

نگران صوبائی وزیر جسٹس ریٹائرڈ ارشادقیصرنے بشیر آباد پجگی روڈ پشاور میں سماجی بہبود کے دفتر کا بدھ کے روزدورہ کیا جہاں انہوں نے خواتین کرائسس سنٹر کی بلڈنگ کے تعمیری کام کا افتتاح کیا۔اس موقع پر نگراں صوبائی وزیر نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور خصوصی بچوں اور بچیوں سے ملاقاتیں کی، نگران صوبائی وزیر کو محکمہ کی جاری انتظامی امور اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ نگران صوبائی وزیر کو سروسز، رجسٹریشن، ریلیف سرگرمیوں، خواتین کو بااختیار بنانے اور سماجی بہبود کی جانب سے کی جانے والی دیگر انتظامی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ نگران صوبائی وزیر جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر نے کہا کہ خصوصی بچے ہمارے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں اور ہمیں معاشرے میں انہیں سرخرو کرنے کے لیے جتنی ہوسکے مدد کرنی چاہیے۔ نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں ہم سب کو خصوصی لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ان کی مدد کرنی چاہیے اور معاشرے کا حصہ بنانا چاہے تاکہ یہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں, خصوصی افراد ہم سے بہتر انسان ہیں۔

مزید پڑھیں