خیبرپختونخوا کے نگران صوبائی وزیر حج، اوقاف، مذہبی و اقلیتی امور جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے کہا ہے کہ نگران حکومت معاشرے میں بھائی چارے کو فروع دے کر ملک اور صوبے کو امن کا گہوارہ بنائیں گی۔سماجی برائیوں کی روک تھام کیلئے مساجد و علماء کے تعاون سے بھرپور مہم چلائے جائے گی۔ دشمن ممالک پاکستان کے تشحص کو خراب کرنے کے لیے سازشوں میں مصروف عمل ہیں جن کو ہم نے ملکر ناکام بنا سکتے ہیں۔امن عامہ کیلئے علماء اور اقلیتی برادری کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار علماء کرام اور اقلیتی مشاورتی کمیٹی کے اراکین سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران کیا۔ ان ملاقاتوں کے دوران سیکرٹری حج، اوقاف، مذہبی و اقلیتی امور ڈاکٹر اسد علی خان اور محکمے کے دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات کرنے والے علماء کرام میں محمد طیب قریشی چیف حطیب خیبرپختونخوا، ڈاکٹر عبدالناصر لطیف، ڈاکٹر عطاء الرحمن،مولانا عابد شاکری، مفتی ظفرزمان سمیت تمام مکتب فکر کے علماء کرام شامل تھے۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر اسد علی خان نے صوبائی وزیر کو علماء کرام و اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود اور مدارس کے طلباء کیلئے جاری تربیتی ورکشاپس کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔علماء کرام نے درپیش مسائل و چینلچزز سے نگران صوبائی وزیر اور دیگر اعلی حکام کو آگاہ کرتے ہوئے مدارس کے طلباء کیلئے تربیتی ورکشاپس کے پروگرام کو سراہا۔نیز انہوں نے قرآن بورڈ کی فعالی و بہتری کیلئے تجاویز بھی پیش کیں۔علماء کرام نے محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ صوبائی وزیر جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام و اقلیتی برادری کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رہے گا۔ ان ملاقاتوں کا مقصد مسائل سے باخبر رہنا اور انکا حل تلاش کرنا ہے۔معاشرے میں بھائی چارے کے فروع میں علماء کا اہم کردار ہیں۔ بعد ازیں انہوں نے اقلیتی مشاورتی کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اقلیتی برادری کے جاری منصوبوں اور درپیش مسائل کے حوالے تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔مالی مشکلات کی وجہ سے کچھ منصوبے التواء کا شکار ہیں۔ جن پر جلد کام شروع ہوجائے گا۔مشکل دن ختم ہونے والے جلد خوشحالی آئی گی۔دشمن ممالک پاکستان کے تشحص کو خراب کرنے کے لیے سازشوں میں مصروف ہیں جس کو ہم نے ملکر ناکام بنانا ہے۔ علماء کرام و اقلیتی برادری کے رہنماؤں نے صوبائی وزیر حج، اوقاف، مذہبی و اقلیتی امور و سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر اسد علی خان کی کاوشوں کو سراہا۔