خیبر پختونخوا کے نگران وزیر کھیل، امور نوجوانان اور سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر نجیب اللہ مروت نے پی سی بی کے ہیڈ کوارٹرز قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے صوبے میں کرکٹ کے فروغ اور پی ایس ایل میچز کے پشاور میں منعقد کرانے کے حوالے اہم ملاقات کی ملاقات میں کئی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی دوران گفتگو خیبر پختونخوا کے نگران وزیر کھیل ڈاکٹر نجیب اللہ نے کہا کہ ہم چاہتے پاکستان سپر لیگ کے بعض میچز خیبر پختونخوا کے کرکٹ گراونڈز پر کھیلے جائیں تاکہ صوبے کے شائقین کرکٹ قومی اور بین الاقومی کرکٹرز کے کھیل سے لطف اندوز ہوسکیں، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے خصوصی نمائشی میچز کو 25 جنوری سے 2فروری تک منعقد کرانے کے خواہاں ہیں، صوبے میں کرکٹ کی بحالی سے کرکٹ کو مزید فروغ ملے گا، صوبے میں کرکٹ کے حوالے سے کافی ٹیلنٹ موجودہے جسے سامنے لانے کیلیے محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ ارباب نیاز اور حیات آباد کرکٹ سٹڈیم پشاور کو نوجوانوں کو کھیل کیلیے دستیاب ہوں صوبے میں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ کے انعقاد سے ہم نئے ٹیلنٹ کو سامنے لاسکتے ہیں جو نہ صرف قومی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہے۔چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا کہ میری خیبر پختونخوا کے وزیر کے ساتھ مفید ملاقات ہوئی۔ پی سی بی نے صوبائی حکومت سے تاریخی ارباب نیاز سٹیڈیم اور حیات آباد اسٹیڈیم اور ریجن کے دیگر گراؤنڈز کی تحویل کے لیے درخواست کی ہے انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے پی سی بی کو نہ صرف ہمارے کرکٹرز کو جدید سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ ریجن میں کرکٹ کی مجموعی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔