نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے اتوار کے روز مانسہرہ کا مختصر دورہ کیا جہاں انہوں نے مفتی محمد ایاز کے انتقال پر ان کے بھائی محمد اعجاز اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیر اعلی نے مرحوم کی معفرت کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی کی۔ وہ کچھ دیر سوگوار خاندان کے ساتھ رہے اور مفتی محمد ایاز کے انتقال پر اظہار دلی رنج و غم اور افسوس کرتے ہوئے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ بعد ازاں نگران وزیر اعلی نے ہری پور کا بھی مختصر دورہ کیا جہاں انہوں نے سابق صوبائی وزراء یوسف ایوب، اکبر ایوب اور ارشد ایوب سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ وزیر اعلی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے مرحومہ کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی جبکہ پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
درایں اثناء نگران وزیر اعلی نے بالاکوٹ مانسہرہ کی مشہور مذہبی شخصیت قاضی خلیل کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے مرحوم کی دینی و مذہبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔