شعبہ آبپاشی کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وزیر آبپاشی خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان نے کہا ہے کہ شعبہ آ پاشی کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لیے اسے جدید خطوط پرا ستوار کرنے کی خاطر بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ آبپاشی کی ترقیاتی سکیم نارتھ ریجن سے متعلق بریفنگ کے دوران کیا اس موقع پر سیکرٹری آبپاشی محمد طاہر اور کزئی سپیشل سیکرٹری آبپاشی وقار شاہ، چیف انجینیئر آبپاشی انجینیئر غلام اسحاق خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، اجلاس میں چیف انجینیئر آبپاشی نے محکمہ کی کارکردگی اور جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی پیشرفت، اہداف اور کامیابیوں کے بارے میں اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی، صوبائی وزیر نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ آبپاشی کی ملکیتی اراضی کی مکمل تفصیل مہیا کی جائے اور جہاں پر بھی محکمہ کی اراضی پر قابضین ہوں تو ان سے فوری طور یہ اراضی واگزار کروائی جائے، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ صوبے میں سول کینال سے متعلق مکمل طریقہ کار تیار کریں جبکہ محکمہ ٓبپاشی کے استعمال کے پانی کے ضیاء کو روکنے کے لیے بھی موثر بندوبست کریں تاکہ زراعت کے لیے وافر مقدار میں پانی مہیا ہو، انہوں نے کہا کہ محکمہ زرعی زمینوں پر پھیلنے والی غیر قانونی آبادی کے کنٹرول کے لیے بھی اقدامات اٹھائیں، انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ آبیانہ ٹیکس کی وصولی کے ٹارگٹ کو 100 فیصد مکمل کرے تاکہ صوبے کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہو،صوبائی وزیر نے یقین دلایا کہ محکمہ کے مسائل کا فوری طور پر حل نکالا جائے گا اور اس میں عملہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے، بعد ازاں وزیرآبپاشی نے محکمہ کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور محکمہ کی گاڑیوں، مشینری اور دیگر آلات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں

مزید پڑھیں