خیبر پختونخواہ کے سکولوں کا معیار تعلیم بہتر کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ، وزیر تعلیم

صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کا ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن کا دورہ۔ صوبائی وزیر تعلیم کو ڈائریکٹریس ایجوکیشن سمینہ الطاف اور ان کی ٹیم نے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے کمیٹی روم میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ بریفنگ کے دوران ڈائریکٹوریٹ کے تمام سینیئر افسران موجود تھے۔ وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کا کہنا تھا کہ ہمیں بچوں کو سکولوں میں بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔ ہمارا سب سے زیادہ فوکس بچوں کی معیاری تعلیم پر ہوگا۔ ہم تمام کاموں کے حوالے سے ترجیحی فہرست مرتب کریں گے اور جو مسائل ناگزیر ہوں گے ان پر سب سے پہلے کام کیا جائے گا۔ نہ میں خود غلط کام کرتا ہوں اور نہ ہی کسی اور کو اپنے نام پر غلط کام کرنے کی اجازت دوں گا۔ کسی بھی شخص کو اپنے جائز کام کے لیے محکمہ تعلیم میں سفارش کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب لوگ مل کر ایک ٹیم کی طرح کام کریں گے اور ہماری ٹیم کا اولین مقصد ہمارے سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے۔

مزید پڑھیں