وزیر برائے ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول میاں خلیق الرحمان کی عوام کی خدمت کے لئے پرعزم

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول میاں خلیق الرحمان نے اپنے آفس کا چارج سنبھالتے ہی پہلے دن عوامی مسائل سنے۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خلیق الرحمان نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کے لیے آئے ہیں اور جتنا ہم سے ہو سکے گا عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے۔وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پور اس حوالے سے بہت واضح ہیں کہ عوام کو ان کا حق ملنا چاہیے، عوام کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی اور سرکاری دفاترمیں زیرو ٹالرنس فار کرپشن پالیسی پر عمل پیرا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ہم انہی عوام کے ووٹ سے منتخب ہو کر آئے ہیں اور یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان عوام کے لیے کام کریں۔ ایکسائز ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول میں پہلے بھی ہم نے بہت سے بہترین اور فلیگشپ منصوبے متعارف کرائے اب مستقبل میں مزید بھی لے کر آئیں گے، ایسے منصوبوں پہ کام کریں گے جو عوام کے لئے آسانیاں پیدا کریں اور دفتروں کو ڈیجیٹلائزیشن کی طرف بھی لے کر جائیں گے تاکہ بد عنوانی کا تدارک ہو۔

مزید پڑھیں