متعلقہ حکام کو زرعی کھاد و زرعی ادویات میں ملاوٹ کے خاتمے کے لئے یقینی اقدامات اٹھانے کی ہدایت، محمد سجاد

خیبر پختو نخوا کے وزیر زراعت محمد سجاد نے محکمہ زراعت شعبہ توسیع کا دورہ کیا، ممبر صوبائی اسمبلی خورشید خٹک، ڈائریکٹر جنرل زراعت شعبہ توسیع جان محمد،ڈائریکٹر جنرل ضم اضلاع مراد علی خان اور محکمہ کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع نے وزیر زراعت کو محکمہ کی طرف سے کی جانے والی مختلف سرگرمیوں اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، وزیر زراعت خیبر پختونخوا نے محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ ہمارا صوبہ خیبر پختونخوا قدرتی طور پر بہت زرخیز ہے اور اللہ تعالی نے اس کو مختلف موسموں سے نوازا ہے جو کہ ہر قسم کی فصلات و باغات اور سبزیاں اگانے کے لیے موضوع ہے وزیر زراعت نے محکمہ کے افسران کو مزید ہدایت کی کہ صوبے میں زراعت کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے اور صوبہ میں بیروزگاری کے خاتمے اور نوجوانوں کو زراعت اور اس سے وابستہ کاروبار کی طرف راغب کرنے اور انہیں ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں وزیر زراعت نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کا زیادہ تر رقبہ بارانی ہے لہذا ان علاقوں میں زراعت کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ صوبے کو خوراک کی پیداوار کے حوالے سے خود کفیل بنایا جا سکے، وزیر زراعت نے متعلقہ حکام کو زرعی کھادوادویات میں ملاوٹ کے خاتمے کے لیے یقینی اقدامات ٹھانے کی ہدایات کی، وزیر زراعت نے متعلقہ حکام کو زرعی کھادوں اور ادویات میں ملاوٹ کی خاتمے کے لئے یقینی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں