خیبر پختونخوا کے وزیر ریونیو اینڈ اسٹیٹ نزیر احمد عباسی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر ریونیو اینڈ اسٹیٹ نزیر احمد عباسی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ محکمہ ریونیو اینڈ اسٹیٹ کے محکمانہ امور میں میرٹ کو ترجیح دی جارہی ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر واقع سول سیکرٹریٹ میں رکن صوبائی اسمبلی تاج محمد ترند، سابق رکن صوبائی اسمبلی ارباب جہانداد سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔ وفود نے اپنے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل سے صوبائی وزیر ریونیو و اسٹیٹ نذیر احمد عباسی کو آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر ریونیو اینڈ اسٹیٹ نے وفود کے مسائل تفصیل سے سنے اور انکے حل کیلئے ہدایات و احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود اور زندگی کی دیگر سہولیات کی فراہم اولین ترجیحات میں ہیں۔ صوبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہیں۔محکمہ ریونیو اینڈ اسٹیٹ میں شفافیت و میرٹ کو ترجیح دی جارہی ہیں جبکہ احتساب کو یقینی بنایا جائے گا۔ بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق محکمے میں صرف میرٹ پر فیصلے ہونگے اور ہر قسم کی سفارشی عمل کی سخت حوصلہ شکنی کی جائے گی.۔

مزید پڑھیں