خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ (KPOGCL) نے صوبہ خیبر پختونخوا کے شمالی وزیرستان اور کرم اضلاع میں واقع میران پیٹرولیم بلاک کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ پیٹرولیم کنسیشن ایگریمنٹ (PCA) پر دستخط کردیے

آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ خیبرپختونخوا کی صوبائی ہولڈنگ کمپنی (PHC)نے شمالی وزیرستان اور کرم کے اضلاع میں واقع ممکنہ میران بلاک کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ پیٹرولیم کنسیشن ایگریمنٹ (PCA) پر دستخط کو خوش آئند قراردیاہے۔اس حوالے سے کے پی او جی سی ایل کے سی ای او ناصر خان کاکہناہے کہ یہ معاہدہ کے پی او جی سی ایل کی سٹریٹجک توسیع کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔انہوں نے پاکستان کے توانائی بحران کوقابو کرنے میں اپنے بھرپور کردار کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے فاقی اور صوبائی حکومتوں خاص طور پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری توانائی و بجلی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پی او جی سی ایل کا میران بلاک کے عملدرآمد کے عمل میں تعاون پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیاہے۔سی ای او نے اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ او جی ڈی سی ایل اور ایم پی سی ایل کی طرف سے ملحقہ بلاکس میں تیل اور گیس کی حالیہ دریافتوں کی وجہ سے میران بلاک زیادہ نمایاں ہو گیا ہے اور KPOGCL، BOD اور انتظامیہ اس حوالے سے انتہائی پرجوش ہیں۔ضم اضلاع میں تیل اور گیس کی معیاری اور جدید طریقوں سے تلاش اور پیداوار کیلئے کے لیے مقامی انتظامیہ، کمیونٹیز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ سی ای او نے کہاکہ میران بلاک میں تیل وگیس کی تلاش سے متعلقہ اضلاع میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

مزید پڑھیں