خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، صوبائی حکومت لوگوں کی حالت زندگی بہتر بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلا رہی ہے

خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، صوبائی حکومت لوگوں کی حالت زندگی بہتر بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلا رہی ہے، اس وقت ملک کو عمران خان کی ضرورت ہے اس وقت ملک انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے، ایماندار اور دیانتدار قیادت کے بغیر ملکی مشکلات کا حل ممکن نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے حجرہ مکانباغ میں مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنا اور اُن کی حالت زندگی بہتر بنانا ہماری ترجیحات ہے اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملک جن حالات سے گزر رہا ہے ایسے میں ملک کو ایماندار اور دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے اور ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کیلئے عمران خان جیسے لیڈر کی ضرورت ہے قائد عمران خان نہ صرف ہمارے بلکہ پورے عالم اسلام کا حقیقی اثاثہ ہیں جو ملک و قوم کا درد اپنے دل میں رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں