وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور سے ماہر اقتصادیات غزالہ منصوری کی سربراہی میں ورلڈ بینک کے وفد نے منگل کے روز وزیر اعلیٰ ہاو¿س پشاور میں ملاقات کی جس میں بچوں کی نامکمل نشوونما(سٹنٹنگ) سے متعلق مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چودھری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید امتیاز حسین شاہ، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔ اس موقع پر شرکاءکو صوبے میں سٹنٹنگ کی شرح، اسکے بنیادی محرکات، قومی ترقی پر اس کے اثرات اور دیگر متعلقہ پہلوو¿ں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔علاوہ ازیں سٹنٹنگ کی شرح کو کم کرنے کےلئے ضروری اقدامات اور حکمتِ عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور صوبے میں سٹنٹنگ کی روک تھام کےلئے حکومت اور ورلڈ بینک کے مابین باہمی تعاون سے اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور نے اس مقصد کےلئے ٹاسک فورس تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو پندرہ دنوں کے اندر تفصیلی ورکنگ پلان بھی پیش کرنے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ ضم اضلاع میں سٹنٹنگ کے مسئلے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سٹنٹنگ ایک چیلنج ہے جس سے نمٹنے کےلئے جامع حکمت عملی کے تحت مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔ اس مقصد کےلئے ماحولیات کے مسائل پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ غذائی قلت کو پورا کرنے، صحت سہولیات تک رسائی یقینی بنانے، اور عوامی سطح پر بھرپور آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی مکمل نشونما یقینی بنانا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل رہا ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اس مقصد کیلئے نیشنل نیوٹریشن کوآرڈینیشن کونسل تشکیل دی تھی۔ ہم عمران خان کے وژن کے مطابق سٹنٹنگ کی شرح کو کم کرنے کےلئے کوشاں ہیں۔ علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ سٹنٹنگ کی وجہ بننے والے بنیادی مسائل کا تدارک ترجیح ہے۔ اس مقصد کےلئے غذائی قلت کے تدارک، فوڈ سیکیورٹی، شعبہ صحت اور ماحولیات کی بہتری اور دیگر پہلوو¿ں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں متعدد منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔ اسی طرح روزگار کے فروغ اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے پر بھی کام جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نظام حکمرانی کو بہتر بنانے کےلئے بھی کوشاں ہے جس کے ذریعے سماجی خدمات کے اداروں میں سروس ڈیلیوری کے مجموعی نظام کو عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔اگلے ایک سال میں سٹنٹنگ کی شرح میں خاطر خواہ کمی لانا ہدف ہے۔ اس مقصد کےلئے ورلڈ بنک کا خصوصی تعاون درکار ہو گا اور ہم ان کے تجربے سے بھی بھرپور استفادہ کریں گے۔ وفد کے شرکاءنے اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سٹنٹنگ کے مسئلے سے نمٹنے کےلئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا وژن اور اقدام لائق تحسین ہے۔ وفد نے اس چینلنج سے نمٹنے کےلئے صوبائی حکومت سے ہر ممکن تعاون یقینی بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ مشترکہ اور مربوط کاوشوں کے ذریعے اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔