ای ایس ایس آئی میں ملنے والی جان بچانے کی ادویات کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔فضل شکور خان

ڈیرہ اسماعیل خان، سوات اور نوشہرہ میں فوری طور پر میڈیسن سٹور کا قیام عمل میں لایا جائے۔ وزیر برائے محنت

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محکمہ محنت فضل شکورخان نے کہا ہے کہ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن میں ملنے والی جان بچانے کی ادویات کے معیار پر کوئی سمجھوتا برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے سختی سے ہدایات کی کہ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشنز کے زیر انتظام چلنے والے ہسپتالوں میں ایمبولینسز کے معیار اور سروسز کو بہتر بنایا جائے اور اگر ایمبولینسز کو کسی دوسری مقصد کیلیے استعمال کیا گیا تو متعلقہ آفیسر کوتاہی اور غفلت کا ذمہ دار ہوگا۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ای ایس ایس آئی کے میڈیکل شعبے سے وابستہ عملے کی غیر ضروری اور طویل چھٹیاں فوری طور پر ختم کی جائیں یہ ہدایت صوبائی وزیر نے ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوشن پشاور کے دورہ کے موقع پر جاری کیں اس موقع پر انکے ہمراہ سیکرٹری لیبر ڈیپارٹمنٹ اور دیگر افسران بھی موجود تھے صوبائی وزیر نے ای ایس ایس آئی کی مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود عملے سے کام کے بارے میں دریافت کیا صوبائی وزیر کو ای ایس ایس آئی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی بریفنگ میں صوبائی وزیر کو ادایات کی خریداری اور دوسرے امور پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ میڈیسن کے شعبے کے لیے 355 ملین روپے کی منظوری ہوئی ہے جسمیں 340 ملین روپے خرچ ہوئے ہے صوبائی وزیر کو مذیدبتایا گیا کہ پورے ادارے میں ایک مہینے کے اندر اندر بائیو میٹرک سسٹم فعال ہوجائیگا اس موقع پر صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ ڈیرہ اسماعیل خان، سوات اور نوشہرہ میں فوری طور پر میڈیسن سٹور کا قیام عمل میں لایا جائے تا کہ مزدوروں کے فوری اور جلد علاج معالجے کو یقینی بنایاجاسکے۔

مزید پڑھیں