فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے چھاپے،ملاوٹ شدہ دودھ اور ممنوعہ چھالیہ ضبط۔ بھاری جرمانے عائد، ترجمان

شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی واصف سعید

خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کے خلاف مسلسل سرگرم ہے ترجمان فوڈ اتھارٹی نے کاروائیوں کے حوالے سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز فوڈ سیفٹی ٹیم پشاور نے موٹروے ٹول پلازہ پر ناکہ بندی کی اورخوردنی اشیاء خصوصی طور پر دودھ اورچکن سپلائی کرنے والی گاڑیوں کے معائنے کیے چیکنگ کے دوران ملاوٹ شدہ دودھ تلف کر کے بھاری جرمانہ عائد کیا اور چکن سپلائی کرنے والی گاڑیوں کے مالکان کو سختی سے مردہ چکن سپلائی کو روکنے کی ہدایت کی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیم مردان نے بھی کاٹلنگ بازار میں کاروائی کے دوران دو بیکری شاپس سے 120 کلو ممنوعہ چھالیہ اور چورن برآمد کر کے ضبط کرتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کیا۔ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اتھارٹی واصف سعید نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کو کامیاب کاروائیوں پر داد دیتے ہوئے ہدایت دی کہ دیگر صوبوں سے داخلی شاہراہوں اور بین الاضلاعی راستوں پر خوراکی اشیاء خصوصاً چکن سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی کڑی نگرانی کی جائے اور جو بھی غیر معیاری اور ملاوٹی خوراکی مصنوعات میں ملوث ہو اس کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے ڈائریکٹر جنرل کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں