خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کی حقیقی خدمت کرنے اور ان کا معیار زندگی بہتر بنانے پر یقین رکھتی ہے اور اس سلسلے میں تمام تر توانائیاں بروئے کار لارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر پشاور میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے لوگوں اور وفود نے فضل حکیم خان یوسفزئی کو اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل سے بھی آگاہ کیا صوبائی وزیر نے ان کے مسائل پوری توجہ اور ہمدردی سے سنے اور موقع پر ہی بعض مسائل کے حل کیلئے احکامات بھی جاری کئے انہوں نے وفود کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت صحت و تعلیم سمیت دیگر اہم مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے اور دستیاب وسائل کے مطابق بنیادی ضروریات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے پر دلی سکون اور خوشی محسوس ہوتی ہے۔وفد نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر وزیر موصوف کا شکریہ ادا کیا۔