خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت میجر (ر)سجاد بارکوال نے پشتو زبان کے شہرآفاق شاعر فیض اللہ فیض کے مقبرے پر زیارت تعمیر کرنیکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے

خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت میجر (ر)سجاد بارکوال نے پشتو زبان کے شہرآفاق شاعر فیض اللہ فیض کے مقبرے پر زیارت تعمیر کرنیکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادری زبان پشتو کی ترویج کیلئے اپنی تمام ترصلاحتیں اور وسائل بروئے کار لائیں گے اور ادب سے وابستہ افراد کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویلج کونسل جہانگیری کا علاقہ جتان بانڈہ ضلع کرک میں منعقدہ ”جشن فیض” مشاعرے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں خیبرپختونخوا سمیت دوسرے صوبوں سے آنیوالے شعراء و ادیب شریک تھے میجر (ر) سجادبارکوال نے مزید کہا کہ سپینہ کے مقام پر باب لواغر کا قیام، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی میں شعبہ پشتو کا قیام، گورنمنٹ ڈگری کالجز میں شعبہ پشتو کلاسسز کے بدستور اجراء سمیت سٹی ہیڈکوارٹر میں قائم لائبریری کو فعال کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے اس موقع پر پروفیسر محمود ایاز، صاحب کمال درویش، قادر شاہ اور ڈاکٹر سراج الدین خٹک نے کلیات فیض پرمبنی نثری مجموعہ بھی صوبائی وزیر کو پیش کیا۔

مزید پڑھیں