شہریوں کو ملاوٹ سے پاک خوردونوش اشیاء کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کا صوابی، نوشہرہ ملاکنڈ اور مردان میں چھاپے، سینکڑوں لیٹر غیر معیاری اور جعلی مشروبات برآمد،جرمانے بھی عائد، ترجمان فوڈ اتھارٹی

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا اور جعلی خوراکی مصنوعات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوابی، نوشہرہ ملاکنڈ اور مردان میں کارروائیاں کیں اور سینکڑوں لیٹرز مضر صحت اور جعلی مشروبات اور غیر معیاری دودھ پکڑ کر ضبط کر لیا اور مالکان پر بھاری جرمانے کیے۔ کاروائیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے ترجمان فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ گزشتہ روز صوابی فوڈ سیفٹی ٹیم نے جھانگیرہ روڈ پر ناکہ بندی کی اور خوردونوش اشیاء کے گاڑیوں کی چیکنگ کی اس دوران ایک گاڑی سے 800 لیٹر جعلی مشروبات برآمد کرکے ضبط کر لیا اسی طرح خفیہ اطلاع ملنے پر نوشہرہ ٹیم نے بھی ایک گاڑی کا تعاقب کیا اور گاڑی سے انسپکشن کے دوران 1200 لیٹر جعلی مشروبات برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جعلی مشروبات کے مالکان پر بھاری جرمانے عائد اور فوڈ سیفٹی ایکٹ کے مطابق مزید کاروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا۔ایک اور کاروائی کی تفصیلات دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ملاکنڈ فوڈ سیفٹی ٹیم نے بھی سخاکوٹ بازار میں خوراکی اشیاء کے کاروباروں کے معائنے کیے اور چیکنگ کے دوران 200 لیٹر دودھ غیر معیاری ثابت ہونے پر تلف کیا اور جرمانے بھی عائد کیے۔اسی طرح مردان فوڈ سیفٹی ٹیم نے تخت بھائی بازار میں مختلف خوردنوش آشیاء کے نمونوں کاموبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب سے جائزہ لیا اور خراب تیل موقع پر ضائع کیا اسکے علاوہ 80 کلو ممنوع و زائدالمیعاد اشیاء ضبط کرتے ہوئے مالکان پر جرمانے عائد کیے گئے۔ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی واصف سعید نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کو کامیاب کاروائیوں پر سراہا اور کہا کہ صوبہ بھرسے ملاوٹ مافیا کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کاروائیاں جاری رکھیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ خوردنوش اشیاء میں ملاوٹ کی بیخ کنی تک کاروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ سیکرٹری محکمہ خوراک ظریف المعانی نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملاوٹ مافیا جیسے عناصر کیخلاف فوڈ اتھارٹی ٹیموں کو بر وقت اطلاع دیں اور ایک ذمہ دار شہری کا فرض نبھائیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے اپنے دفتر سے جاری بیان میں فوڈ اتھارٹی کو ملاوٹ مافیا کیخلاف مسلسل کارروائیوں پر شاباش دی اور ہدایت جاری کی کہ فوڈ سیفٹی ٹیمیں انڈسٹری، ڈسٹریبیوٹرز اور ہول سیلرز کے معائنے یقینی بنائیں، وزیر خوراک نے مزید کہا کہ شہریوں کو ملاوٹ سے پاک خوردونوش اشیاء کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں