مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پی ڈی ایم حکومت کے پاس ٹیکس بڑھانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،ستم ظریفی یہ ہے ٹیکس دینے والوں سے مزید ٹیکس لیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ افسوس کہ آئی ایم ایف بھی ایسی پالیسیاں تھوپ رہا ہے،آئی ایم ایف اور حکومتی مذاکرات میں سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا۔مزمل اسلم نے کہا کہ حکومت کو صوبائی اور وفاقی ممبران پر مشتمل بورڈ تشکیل دینا چاہیئے اور بورڈ ممبران کو آئی ایم ایف سے مذاکرات کا اختیار دیا جائے۔مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ سخت پالیسی اقدامات اٹھانے سے پہلے اتفاق رائے ضروری ہے۔