وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز پرحملہ ایک بزدلانہ فعل ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی غیر انسانی کاروائیوں سے پاکستان کی سکیورٹی فورسز، حکام اور جوانوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے واقعہ کے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمی اہلکاروں کی جلدی صحت یابی کیلئے دعا کی۔