مینجنگ ڈائریکٹر مرجڈ ایریاز ایجوکیشن فاؤنڈیشن میاں عین اللہ نے کہا ہے کہ قبائدی اضلاع کے کمیونٹی سکولز کے ذہین طلباء و طالبات کو سنٹر اف ایکسیلنس صوبے کے بہترین تعلیم اداروں میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت گریڈ-6 سے گریڈ-10 تک مفت تعلیم اور دیگر تمام سہولیات فراہم کی جائے گی۔ اور منتخب شدہ طلباء و طالبات کے تمام تر اخراجات مرجڈ ایریاز ایجوکیشن فاؤنڈیشن برداشت کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پائلٹ کے تحت تمام قبائلی اضلاع اور سب ڈویژن سے ایٹا ٹیسٹ کے ذریعے 20 طلباؤ و طالبات کو منتخب کیا جائے گا اور پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل کے بعد پروگرام کو ایف اے ایف ایس سی لیول تک توصیع دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرجڈ ایریاز ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران ایڈیشنل سیکرٹری فیاض خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر شیردراز خان، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر مرجڈ ایریاز ایجوکیشن فاؤنڈیشن ڈاکٹر شوکت حیات، ڈپٹی ڈائریکٹرز جاوید اقبال اور عبدالرحیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرجڈ ایریاز ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سال 2024-25 بجٹ کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح اجلاس میں مڈل کمیونٹی سکولز پروگرام کی بھی منظوری دی گئی۔ جس کی تفصیل دیتے ہوئے ایم ڈی نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے کمیونٹی سکولز کے وہ طلباء و طالبات جو پرائمری تک تعلیم حاصل کرتے ہیں اور پھر ہائی لیول تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں۔ ان کو وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم کے ویژن کے مطابق مڈل سکول پروگرام کے تحت اپنے ہی علاقوں میں ہائی لیول تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔ ڈراپ آؤٹ ریشو کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی اور قبائلی اضلاع میں شرح خواندگی بڑھانے میں بھی یہ پروگرام معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پرو گرام قبائلی اضلاع اور سب ڈویژن کے منتخب 25 سکولوں میں شروع کیا جائے گا جس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ فاؤنڈیشن کے تیسرے منظور شدہ پروگرام سباون سکول پروگرام کے حوالے سے مینجک ڈائریکٹر میاں عین اللہ نے کہا کہ اس پروگرام میں قبائلی اضلاع اور سب ڈویژنز کے منتخب 25 پرائمری اور مڈل سکولوں کے طلباء و طالبات کو ٹیوشن فیس کی مد میں پرائمری لیول پر 1500 اور مڈل لیول پر 2000 روپے فیس فاؤنڈیشن ادا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے تحت وہ علاقے جہاں پر سرکاری اور کمیونٹی سکولز موجود نہ ہو وہاں پر نجی سکولوں میں طلباؤ و طالبات کو داخل کروا کر ٹیوشن فیس کی ادائیگی مرجڈ ایریاز ایجوکیشن فاؤنڈیشن کرے گی۔ مینیجنگ ڈائریکٹر میاں عین اللہ نے مزید کہا کہ ان نئے پروگرام سے قبائل اضلاع میں تعلیمی شرح میں بہتری آئے گی اور طلباء و طالبات کو بہترین تعلیمی سہولیات ان کے علاقوں میں ملے گی۔ اجلاس میں تینوں پروگرامز کی منظوری کے ساتھ ساتھ فاؤنڈیشن ملازمین کے لیے سال 2024 ایڈہاک ریلیف کی منظوری بھی دی گئی۔