خیبرپختونخوا حکومت نے بہتر طرز حکمرانی کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک اہم اقدام کے طور پر ‘اختیار عوام کا’ کے نام سے خصوصی پورٹل کا اجراءکر دیا ہے۔ اس سلسلے میں بدھ کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے پورٹل کا با ضابطہ اجراءکیا۔ اب سے شہری اپنے مسائل کے حوالے سے شکایات اس پورٹل پر درج کرا سکیں گے۔ ‘اختیار عوام کا’ پورٹل ہفتہ بھر 24 گھنٹے عوامی خدمت کی فراہمی اور شکایات کے ازالے پر کام کرے گا۔ مزید برآں شکایات کی ریئل ٹائم ٹریکنگ اور مانیٹرنگ بھی اسی پورٹل کے ذریعے کی جائےگی۔ سمندر پار پاکستانی بھی اپنے مسائل/ شکایات اسی پورٹل پر درج کرا سکیں گے۔ شہریوں کا فیڈ بیک، تجاویز اور آراءبھی اسی پورٹل کے ذریعے لی جائیں گی۔ اس پورٹل میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے تجزیات و رپورٹنگ بھی کی جائے گی۔ “اختیار عوام کا” پورٹل عوامی شکایات کے حل کے لئے ایک مربوط نظام کے علاو¿ہ حکومت اور عوام کے مابین رابطے کے ایک مو¿ثر نظام کے طور پر بھی کام کرے گا۔ پورٹل کے ذریعے حکومتی فیصلہ سازی میں عوام کی بھر پور شرکت کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ علاو¿ہ ازیں پورٹل میں موجود آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی بنیاد پر عوامی شکایات کی نوعیت کا تعین کیا جاسکے گا اور شکایات کی نوعیت کے مطابق ان کے حل لئے ٹائم لائینز کا بھی تعین کیا جائے گا۔عوام کی سہولت کے لئے اس پورٹل میں شکایات کے اندراج کا آسان طریقہ کار وضع کیا گیا ہے اور شکایت کنندگان کی معلومات کی حفاظت اور رازداری کا مو¿ثر نظام دیا گیا ہے۔یہ پورٹل موبائل ایپ، واٹس ایپ، ای میل، ٹیلی فون اور تحریری درخواست کی صورت میں صارفین کے لئے دستیاب ہوگا۔ تمام محکموں اور افسران کے لئے ڈیش بورڈ فراہم کیا گیا ہے۔ اس پورٹل کے ذریعے حکومتی ایجنڈے اور فیصلوں پر تیز رفتار عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے گا۔حکومتی معاملات میں شفافیت اور سرکاری حکام کی جوابدہی یقینی ہوگی۔ اسی طرح حکومتی وسائل کا بہتر اور دانشمندانہ استعمال اور ادارہ جاتی اصلاحات بھی پورٹل کی خصوصیات میں شامل ہیں۔ پورٹل کے ذریعے حکومت پر عوامی اعتماد میں اضافے کے ساتھ ساتھ حکومت کے مثبت عوامی تاثر کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اختیار عوام کا پورٹل کے اجراءکا مقصد عوام کے مسائل کا فوری حل ہے، جب تک عوام اور حکومت کے درمیان روابط نہیں ہونگے، بہتر طرز حکمرانی ممکن نہیں۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت کی اصل ٹیم عوام ہیں، اس لیے ہم اختیار عوام کو دے رہے ہیں۔ عوام اپنے علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا معیار یقینی بنانے اور خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں حکومت کی معاونت کریں۔ علی امین گنڈاپور نے واضح کیا کہ ماضی کے تجربات کو مد نظر رکھ کر اختیار عوام کا پورٹل بنایا گیا ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ اس پورٹل میں وہ کمی / خامی نہ ہو جو دیگر پورٹلز میں تھیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب تک شکایت گزار مطمئن نہیں ہوگا،اس کی شکایت بند نہیں کی جائے گی۔ ہم اختیار عوام کو دے رہے ہیں، انکے مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے۔ عوام اپنی شکایات اس پورٹل پر درج کرائیں ، ہم انکا ازالہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی طرف سے سول انتظامیہ کو 99نکات پر مشتمل عوامی ایجنڈا بھی دیا گیا ہے جس پر عملدرآمد کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ صوبائی کابینہ اراکین کے علاوہ قائم مقام چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، انتظامی سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی جبکہ ڈویژنل کمشنرز، ریجنل پولیس آفسران، ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک تقریب میں شرکت کی۔