خیبر پختونخوا کے وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خلیق الرحمان کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز کے مالی سال 25-2024 کی 12 ماہ ریکوری اور کارکردگی کا جائزہ اجلاس ڈائریکٹریٹ جنرل ایکسائز پشاور میں منعقد ہوا، جس میں خالد الیاس سیکرٹری محکمہ ایکسائز، عبدالحلیم خان ڈائریکٹر جنرل، متعلقہ ڈائریکٹرز اور ضلعی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں مالی سال 25-2024 کے 12 ماہ (جولائی تا جون) کے محصولات، ریکوری اور مقررہ اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر وزیر ایکسائز کو تمام ضلعی ایکسائز دفاتر کے مقررہ اہداف اور محصولات کی وصولیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور محکمہ میں جاری مختلف انتظامی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کی جانے والی اصلاحات سے متعلق پیش رفت سے وزیر ایکسائز کو آگاہ کیا گیا۔اس موقع وزیر ایکسائز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر محکمہ ایکسائز کے افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا گیا۔صوبائی وزیر کی سربراہی اور رہنمائی اور محکمے کی پوری ٹیم کی انتھک محنت اور کوششوں سے محکمہ نے پچھلے مالی سال کے مقابلے اس مالی سال 2,325.12 ارب روپے (49.41 فیصد) زیادہ ریکوری کی، محکمہ ایکسائز کا مالی سال 25-2024 کا مقررہ ہدف 5.962 ارب کے مقابلے میں 7.033 ارب ریکوری کی، جو کہ اوریجنل مقررہ ٹارگٹ کا (123.6 فیصد) اور نظر ثانی شدہ ٹارگٹ کا (104.56 فیصد) حاصل کیا ہے، اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ انشائاللہ آنے والے سالوں میں اس سے زیادہ لگن اور محنت سے ریکوری اور ریونیو میں اضافہ کرکے صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔