100 روزہ اور 180 روزہ پلان کی پیش رفت اور زیر التوائ فیصلوں کے حوالے سے اجلاس، مشیر گورنر برائے پی اینڈ ڈی، انرجی اینڈ پاور، سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی عثمان سیف اللہ خان کی زیر صدارت منعقد

گورنر خیبر پختونخوا کے مشیر برائے منصوبہ بندی و ترقی، توانائی و بجلی، سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی عثمان سیف اللہ خان کی زیر صدارت 100 روزہ اور 180 روزہ پلان کی پیش رفت اور زیر التوائ فیصلوں کے حوالے سے اہم اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی، سیکرٹری پی اینڈ ڈی اور پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں 100 روزہ اور 180 روزہ پلان کے تحت جاری منصوبوں کی مجموعی پیش رفت، اہداف کے حصول اور زیر التوائ فیصلوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور
منصوبوں کی تکمیل کی مدت، متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ کاری اور عملدرآمد میں درپیش رکاوٹوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔مشیر عثمان سیف اللہ خان نے منصوبوں کی بروقت تکمیل، سکیموں کے معیار کو یقینی بنانے اور انہیں عوامی مفاد کا حامل بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے زیر التوائ فیصلوں کو جلد نمٹانے، عملدرآمد کو تیز کرنے اور مؤثر رابطہ کاری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو مقررہ وقت میں منصوبوں کے ثمرات مل سکیں۔

مزید پڑھیں