خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ تمام

خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ تمام افسران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور بلا تفریق عوام کی خدمت کریں۔آپ کی سروس کیلئے یہ ایک اہم سنگ میل ہے کہ آپ لوگوں کی ٹریننگ مکمل ہو گئی اور آپ پراونشل منیجمنٹ سروسز گروپ میں شامل ہو گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سول آفیسر میس میں ٹریننگ کورس کے اختتام پر اسناد کی تقسیم کے موقع پر شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر سٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ دلدار محمد،پراؤیٹ سیکرٹری برائے معاون خصوصی بہبود آبادی سید شاہ باچا،ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلی سیکرٹریٹ ہاشم خان،تحصیلدار اجمل خان،سکندر خان،ارباب شاہی روم،تحصیلدار سکندر زمان اور دیگرتعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی سیکرٹری ہاشم خان نے تمام شرکاء کو ٹریننگ مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور سیکرٹری اسٹبلشمنٹ کو پروگرام آمد پر خوش آمدید کہا۔انہوں نے سینئر ٹریننگ سٹاف کو تربیت دینے پر انکا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر سٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ دلدار محمد دانش نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹریٹ سٹاف کی سکلز اور گورننس کو مزید بہتر بنانیکیلئے یہ ٹریننگ اور کورسز لازمی ہے تاکہ یہ افسران مختلف اضلاع میں جاکر عوام کی خدمت کرسکیں۔انہوں نے تمام افسران کو پی ایم ایس کیڈر میں ضم ہونے پر مبارکباد دی اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ذولفقار علی شاہ اور ڈائریکٹر ٹریننگ سٹاف دلدار محمد نے تمام شرکاء میں اسناد تقسیم کئے اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں