اینٹرپرینورشپس، سسٹارٹاپس شروع کرنے والے کے پاس کیپیٹل مارکیٹ کا علم ہونا بہت ضروری ہے اسٹاک ایکسچینج میں اکاؤنٹ کھولنے چاہیئے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز پشاور کا گزشتہ روز دورہ کیا اور انسٹیٹیوٹ کے فیکلٹی، طلباء و طالبات اور ایلومینائی نے کامیاب سٹارٹ اپ بزنس اور انکے مختلف ائیڈیاز مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کے سامنے پیش کئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز ڈاکٹر عثمان غنی، ڈائریکٹر جنرل ہائیر ایجوکیشن کمیشن ناصر شاہ، فیکلٹی، طلباء و طالبات اور ایلومینائی نے شرکت کی۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے مختلف اسٹارٹ اپس آئیڈیاز اور ان سے جوڑے کامیاب کرداروں پر اپنے خطاب میں تفصیلی گفتگو کی اور طلباء و طالبات اور ایلومینائی کی حوصلہ افزائی کی۔ مزمل اسلم نے ایلومینائی اور طلبہ کی جانب سے پیش کئے گئے ائیڈیاز اور اسٹارٹ اپس کو سراہا اور انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کو ڈبلیو کیٹگری رینکنگ میں جگہ برقرار رکھنے کو بھی سراہا۔ ڈائریکٹر ائی ایم سائنسز ڈاکٹر عثمان غنی نے مشیر خزانہ کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) نے انسٹیٹیوٹ کیلئے 20 کنال متصل اراضی کی منظوری دی ہے جس پر وہ صوبائی حکومت اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے مشکور ہیں جس میں انسٹیٹیوٹ کو وسعت دی جائے گی۔ بریفینگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انسٹیٹیوٹ میں چار ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں جس کیلئے چار سٹوڈنٹس ہوسٹل بھی موجود ہیں۔ ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ نے بتایا کہ ادارے میں 56 سے زائد پی ایچ ڈی اساتزہ بھی موجود ہیں۔