خیبر پختونخوا کے وزیر صحت سید قاسم علی شاہ ایم پاکس کیلئے مسافروں کی سکریننگ کا جائزہ لینے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچ گئے۔ وزیر صحت نے ایم این اے ارباب شیرعلی اور ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی کے ہمراہ باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا۔ انچارج بارڈر ہیلتھ سروسز باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ ڈاکٹر فریض الدین نے وزیر صحت کو فلائٹ سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ بارے بریفنگ دی۔وزیر صحت نے فلائیٹ سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ کا خود معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی وبا کو ریسپانڈ کرنے سے بہترہے ہم احتیاط بھرتیں اور سکریننگ پر زیادہ توجہ دیں۔ ان کے مطابق ایم پاکس کے ممکنہ پھیلاو سے بچنے کیلئے سکریینگ پر زور دے رہے ہیں۔ بارڈر اور ائیرپورٹ سے آنے والے مسافر سکریننگ میں عملے کیساتھ تعاون کریں۔ پختونخوا کوویڈ جیسے دوسرے وبا کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ وزیر صحت نے اس موقع پر بتایا کہ ایم ٹی آئیز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ او پی ڈی کے دوران ایم پاکس کے علامات رکھنے والے مشتبیہ مریضوں کو فوری آئسولیٹ کرکے انہیں آئسولیشن وارڈ ریفر کریں جہاں سے ان کے نمونے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھجوائے جائینگے تاکہ اس کا تجزیہ ہوسکے کہ مریض کو ایم پاکس لاحق ہوگیا ہے یا نہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک کلیڈون کا کوئی کیس سامنے نہیں جبکہ کلیڈ ٹو اتنا خطرناک اور جان لیوا نہیں۔