سیکرٹری محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا ارشد خان نے کہا ہے کہ محکمہ اطلاعات

سیکرٹری محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا ارشد خان نے کہا ہے کہ محکمہ اطلاعات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور محکمہ کے ریڈیو نٹ ورک کے ذریعے زراعت اور دیگر شعبوں میں ترقی اور عوام میں ان شعبوں میں ہونے والی ریسرچ کے بارے آگہی پیدا کرنے ے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وہ ریجنل انفارمیشن آفس مردان اور پختونخوا ریڈیو مردان کے دورے کے موقع پر افسروں اور اہلکاروں سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر پریس رجسٹرار/ ڈائریکٹر انفارمیشن انصار اللہ خلجی بھی سیکرٹری انفارمیشن کے ہمراہ تھے۔ ریجنل انفارمیشن آفیسر شمس الحق اور پختونخوا ریڈیو مردان کے سٹیشن منیجر ساجد محمود خان نے سیکرٹری اطلاعات کو اپنے دفاتر کی کارکردگی اور مسائل سے آگاہ کیا۔ ارشد خان نے ریڈیو پروگراموں اور ریڈیو ڈرامے کے معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت آرٹسٹوں اور لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈے اور آٹھ نکاتی فلیگ شپ منصوبوں کے تحت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے متعلقہ اداروں کی کوششوں کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری انفارمیشن نے ریجنل آفس اور ریڈیو کے مختلف سیکشنوں کا معائنہ کیا اور سٹاف سے ان کے مسائل معلوم کیے۔

مزید پڑھیں