وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم تورڈھیر نے ضلعی دفتر سماجی بہبود صوابی میں جمعرات کے روز منعقدہ تقریب میں افراد باہم معذوری میں امدادی رقم کے چیکس تقسیم کیئے۔ تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی مرتضی خان کے علاؤہ ضلعی افسر سماجی بہبود ظفر،پاکستان تحریک انصاف تحصیل لاھور کے صدر سہیل خان اور جنرل سیکریٹری مختیار خان و دیگر عمایدین بھی موجود تھے۔معاون خصوصی نے اس موقع پر 10،10 ہزار کے چیک ضرورت مند افراد میں تقسیم کیئے۔انھوں نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں افراد باہم معذوری کا ایک اہم کردار ہے۔یہ حضرات ہمارے لیئے اہمیت کے حامل ہیں اور حکومت خصوصی افراد، غربا اور خواتین کی فلاح و بہبود کو اپنا اولین فرض سمجھتی ہے۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے محکمہ سماجی بہبود کے تحت افراد باہم معزوری،خواتین اور ٹرانس جینڈر کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے بلاسود قرضہ سکیم کا آغاز کیا ہے تاکہ ان میں کاروباری سوچ بڑھے اور اپنے لیئے معاشی ذرایع خود پیدا کریں۔انھوں نے کہا کہ یہ طبقات حکومت کی جانب سے شروع کردہ ان قرضہ سکیموں سے استفادہ اٹھائیں۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ حکومت نے سرکاری نوکریوں میں بھی افراد باہم معذوری کیلئے مختص کوٹہ 1 سے 2 فیصد تک بڑھایا ہے اور ان کو ہر طرح سے سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے صوابی میں تحصیل لاہور اور رزڑ میں 2 ہزار افراد کو امدادی رقم کے یہ چیک دئے جائیں گے۔ جبکہ ویل چیرز،ایر ڈیوائسز کی فراہمی کیساتھ جہیز پروگرام کے تحت بھی آئندہ ان کے ساتھ تعاون کی جائے گی۔