مشیر صحت احتشام علی کی سربراہی میں تیسری ڈی ایچ او کانفرنس کا انعقاد

مشیر صحت کارکردگی نہ دکھانے والے ڈی ایچ اوز پر برس پڑے، جو ڈی ایچ او اپنے متعلقہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ والے ہسپتالوں کو فنڈز ریلیز نہیں کرتا ان کیلئے مسائل پیدا کرتا ہے اسے جانا ہوگا۔ کراس کیڈر پوسٹنگ پر پابندی عائد، ڈی ایچ اوز ملاکنڈ، کوہاٹ اور خیبر کو اعلیٰ کارکردگی پر مشیر صحت نے توصیفی اسناد دیں، پی سی ایم سیز میں پڑے فنڈز فوری استعمال کریں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے، مشیر صحت کا ڈی ایچ او کانفرنس سے خطاب
مشیر صحت احتشام علی نے تیسرے ڈی ایچ او کانفرنس سے ؒ خطابکرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکردگی نہ دکھانے والے ڈی ایچ اوز اپنا قبلہ درست کریں۔ جو ڈی ایچ او اپنے متعلقہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ والے ہسپتالوں کو فنڈز ریلیز نہیں کرتا ان کیلئے مسائل پیدا کرتا ہے اسے جانا ہوگا۔ کراس کیڈر پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاکہ متعلقہ پوسٹوں اسی کیڈر کا بندہ تعینات ہوسکے۔ انہوں نے ڈی ایچ اوز ملاکنڈ، کوہاٹ اور خیبر کو اعلیٰ کارکردگی پر انہیں توصیفی اسناد دیں۔ پی سی ایم سیز میں پڑے فنڈز فوری استعمال کریں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ ڈی ایچ او کانفرنس میں سیکرٹری ہیلتھ عدیل شاہ، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ حبیب اللہ، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر محمد سلیم، چیف ایچ ایس آر یو، ریجنل ڈائریکٹرز، پروگرام ڈائریکٹرز اور تمام ڈی ایچ اوز نے شرکت کی۔ کانفرنس میں ہسپتالوں میں ہیومن ریسورس، ادویات کی دستیابی، امیونائزیشن، ڈی ایچ آئی ایس ٹو، پولیو سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس بار ڈی ایچ او کانفرنس میں ورٹیکل پروگرامز کا بھی جائزہ پیش کیا گیا۔ ڈائریکٹر آئی ایم یو ڈاکٹر اعجاز نے پچھلے دو ڈی ایچ اوز کانفرنس میں لئے گئے فیصلوں کا جائزہ پیش کیا۔ نئے لانچ کئے گئے سی ایم میڈیسن آرڈرنگ پورٹل پر 86 فیصد بندوبستی اضلاع نے میڈیسن کے آرڈر دیدئے ہیں۔ وہ وینڈرز جنہوں نے ادویات بروقت سپلائی نہیں کیں ان میں 33 میں سے 27 اضلاع نے آرڈرز کینسل کردئے ہیں۔ ڈی ایچ او کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔ اس دفعہ ورٹیکل پروگرامز کا بھی جائزہ پیش کیا گیا۔ ڈی ایچ او ملاکنڈ نے مراکز صحت میں پہلے سے موجودہ ادویات سٹاک کو اُٹھاکر ان مراکز صحت میں پہنچایا جہاں ادویات کی ضرورت تھی جس سے ادویات کی فراہمی 49 فیصد سے 80 فیصد پر جاپہنچی۔ کانفرنس میں بتایا گیا کہ پچھلے ماہ کی نسبت اس ماہ 25 اضلاع کی اوپی ڈی میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے ماہ کی نسبت اس مہینے 23 اضلاع میں ادویات کی فراہمی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اب تک خریدی گئی ادویات کے 7217 سیمپلز میں سے 6888 نمونے کلئیر کردئے گئے ہیں۔ صوبے کے پندرہ اضلاع میں طبی آلات کی فعالی میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ماہ دسمبر میں صوبے کے بیمانک سنٹرز میں 1506 زچگیاں انجام پائیں۔ صوبے کے 80 کیٹگری ڈی ہسپتالوں میں کوئی بھی ہسپتال 200 ادویات کی فراہمی میں اسی فیصد کا بینچ مارک کراس نہ کرسکا۔

مزید پڑھیں