ڈسٹرکٹ پریس کلب بونیرکی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری

صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا

خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل اور امور نوجوانان سید فخرجہان نیڈسٹرکٹ پریس کلب بونیر کی نو منتخب کابینہ سے انکے عہدوں کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب منگل کے روز ڈسٹرکٹ پریس کلب بونیر میں منعقد ہوئی جس میں نو منتخب صدر مختار خان، نائب صدر شبیر بونیری، جنرل سیکرٹری سعید الرشید، پریس سیکرٹری بہلول باچا اور دیگر عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف لیا۔تقریب کے مہمان خصوصی خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان تھے جبکہ اس موقع پر دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے میں صحافیوں کا کلیدی کردار رہا ہے۔صحافت ایک مقدس پیشہ اور ریاست کا چوتھا ستون ہے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے صوبائی حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ بونیر میں سواڑی کے مقام پر انٹرنیشنل لیول کے ہاکی ٹروف کا افتتاح پہلے ہی کرچکے ہیں جبکہ بونیر کے علاقائی کھیل مخہ کو بھی قومی سطح کے کھیلوں میں شامل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں