وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی رنگیز احمد کی زیر صدارت خیبرپختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی(کے پوما (KPUMA) میں اجلاس

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی رنگیز احمد نے کہا ہے کہ بی ار ٹی چمکنی کمرشل پلازہ کو کے پوما کے حوالے کر دیا گیا ہے جس کو فروری کے پہلے ہفتے میں اوپن بڈنگ کے ذریعے آوٹ سورس کیا جائے گا، کمرشل پلازہ کے آؤٹ سورسنگ سے محاصل میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہو سکے گا، انہوں شاہ عالم تا ناگمان بی آر ٹی روٹ کا بھی دورہ کیا اس دوران انہوں نے روٹ کی لمبائی چیک کی ہے جو کہ ایک سائیڈ سے تقریباً 4.5 کلومیٹر بنتی ہے جبکہ دونوں اطراف سے اس روٹ کی لمبائی 09 کلومیٹر بنتی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ہے، اجلاس میں سی ای او ٹرانس پشاور، ایم ڈی کے پوما پرویز صبعت خیال، جی ایم آپریشن ٹرانس پشاور محمد عمران و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ہے۔ اس موقع پر چمکنی کمرشل پلازہ کی کے پوما کو باقاعدہ ہینڈنگ ٹیکنگ ہوئی جبکہ کمرشل کی اوٹ سورسنگ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔ اجلاس میں بی آر ٹی چمکنی کمرشل پلازہ کو ٹرانس پشاور سے کے پوما کے حوالے کر دیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ اوٹ سورسنگ اوپن بڈنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس موقع پر معاون خصوصی نے کہا کہ کمرشل پلازہ کے اوٹ سورسنگ سے محکمہ ٹرانسپورٹ کے محاصل میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ بہت جلد ڈبگری گارڈن پلازہ اور حیات اباد کمرشل پلازہ کی بھی اوٹ سورسنگ کی جائے گی۔ اس دوران معاون خصوصی نے شالم سے ناگمان بی آر ٹی روٹ کا بھی وزٹ کیا اور روٹ کی لمبائی خود چیک کی جبکہ موقع پر روٹ کی ایک طرف سے لمبائی 4.5 کلومیٹر تھی اور دونوں اطراف سے اس روٹ کی لمبائی تقریباً 9 کلو میٹر بنتی ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ میں نے بذات خود شاہ عالم سے ناگمان بی ار ٹی روٹ کی لمبائی چیک کی ہے جو کہ دونوں سائیڈ سے تقریباً 9 کلو میٹر بنتی ہے۔ اس دوران معاون خصوصی نے بی آر ٹی روٹ پر مسافروں کے انتظار گاہ اور وہاں پر سہولیات کا بھی معائنہ کیا اور موقع پر ہدایت کی کہ مسافروں اور عوام کو ان انتظار گاہ میں تمام ممکن بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ دریں اثنا معاون خصوصی نے اپنے ڈرائیور کے چچا کے وفات پر لواحقین سے تعزیت بھی کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت بھی کی ہے۔

مزید پڑھیں