وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر شفقت ایاز کا سیکاس یونیورسٹی پشاور کا دورہ،“ورلڈ ڈی این اے ڈے”کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر شفقت ایاز نے سیکاس یونیورسٹی پشاور کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے”ورلڈ ڈی این اے ڈے ”کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاونِ خصوصی ڈاکٹر شفقت ایاز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور کے وژن کے تحت سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کوششوں اور انقلابی منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے، تحقیق اور جدید سائنسی تعلیم کی اہمیت کے پیش نظر اس میں سبقت حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نوجوانوں کے لیے سائنسی اور ٹیکنالوجیکل ترقی کے وسیع مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ سائنسی علوم کے حصول کے بغیر ترقی کے مقاصد حاصل نہیں کئے جا سکتے اس لئے جہاں حکومت نوجونوں کو جدید سائنسی علوم سے روشناس کرانے کے لئے اقدامت اٹھارہی ہے وہاں نوجوانون کو خود بھی حصول تعلیم میں بھیر پور محنت کرنی ہوگی۔ تقریب کے اختتام پر معاون خصوصی ڈاکٹر شفقت ایاز، وائس چانسلر اور دیگر معزز مہمانوں کے درمیان سووینئرز کا تبادلہ بھی ہوا۔ اس موقع پر دیگر مقررین سمیت طلبہ اور فیکلٹی نے ڈاکٹر شفقت ایاز کے خیالات کو سراہتے ہوئے ان کے وژن کی بھرپور تائید کی۔ قبل ازیں وائس چانسلر سیکاس یونیورسٹی نے ڈاکٹر شفقت ایاز کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں یونیورسٹی آمد پر خوش آمدید کہا۔

مزید پڑھیں