وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھیر نے متعلقہ حکام کو شاہ منصور ٹاؤن شپ صوابی کے ترقیاتی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھیر نے متعلقہ حکام کو شاہ منصور ٹاؤن شپ صوابی کے ترقیاتی عمل کو تیز کرنے اور اس اہم ہاؤسنگ سکیم کے رہائشیوں کو ہر لحاظ سے درکار سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اس منصوبے کے تعمیراتی ماسٹر پلان میں رہائشیوں کیلئے ضروری تفریحی،مواصلاتی اور طرز معاشرت کے مکمل سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔معاون خصوصی نے کہا کہ منصوبے کے لئے فالوقت درکار مالی ضروریات کے حل کیلئے وہ متعلقہ فورمز پر بات کرنے کیلئے تعاون فراہم کریں گے جبکہ مستقبل میں اس ہاؤسنگ سکیم کی کامیابی اور مستقل پائیداری کیلئے ایک بہتر بزنس ماڈل کے تحت اس کے امکانی کمرشل زونز کو ڈویلپ کیا جائے تاکہ شہری رہائش کیلئے علاقے میں یہ ایک کامیاب اور تمام آسائشوں سے آراستہ ہاؤسنگ منصوبہ قرار پائے۔یہ ہدایات انھوں نیبدھ کے روز اپنے دفتر میں اربن ایریاز ڈویلپمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا کے حکام سے شامنصور ٹاؤن شپ کے حوالے سے لی جانے والی بریفنگ کے موقع پر جاری کئے۔بریفنگ میں اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر رشید خان پائندہ خیل و دیگر حکام موجود تھے جبکہ معاون خصوصی کو اتھارٹی کی ڈائریکٹر آمنہ امین نے اس رہائشی منصوبے کے ترقیاتی عمل کے مجموعی صورتحال،مختکف سیکٹرز کی ڈویلپمٹ،ائندہ کے مجوزہ سہولیاتی پلان،جاری ترقیاتی کام اور حائل رکاوٹوں کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی نے کہا کہ سکیم کے مختلف حصوں کی بیوٹیفیکیشن کا خیال رکھا جائے اورمتعلقہ رہائشیوں کے مسائل کے ازالے کیلئے مشاورت میں انکی آرا کو شامل کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ اس رہائشی منصوبے میں عوام کیلئے کثیر المقاصد تفریحی سرگرمیوں کیلئے پارکس اور موزوں جگہوں کی دستیابی یقینی بنائی جائے جبکہ معیاری تعلیمی سہولیات کیلئے بھی منصوبے میں ضروری انفراسٹرکچر رکھا جائے۔انھوں نے کہا کہ اس منصوبے کی کامیابی اور سہولیات سے لیس کرنے کیلئے ان کے کمرشل مقامات کو بروئے کار لانے کیلئے ایک معقول بزنس ماڈل پر عمل درآمد کیا جائے جس کے سلسلے میں کے پی ایزڈمک کے تیکنیکی تجربات پر مبنی خدمات بھی اتھارٹی کو فراہم کی جاسکتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ صوابی میں پر آسائش اور شہری رہائش کیلئے حکومت کا یہ ایک اہم سرکاری منصوبہ ہے اور ہماری خواہش ہے کہ یہاں کے رہائشیوں کو کسی بھی معیاری رہائشی منصوبے میں درکار تمام سہولیات یہاں فراہم کی جا سکیں۔

مزید پڑھیں